تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:32

قندوز کے اسپتال پر جانتے بوجھتے حملہ ہوا، رپورٹ

جیو نیوز - لندن........برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اسپتال پر جانتے بوجھتے حملہ کیا، امریکی حکام کو شبہ تھا کہ ایک دہشت گرد اسپتال کو کمانڈ اینڈ کنٹرول کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

برطانوی اخبار لکھتا ہے کہ امریکی حکام کو معلوم تھا کہ وہ جس جگہ حملہ کر رہے ہیں وہ ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈر کا اسپتال ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا خیال تھا کہ اسپتال کے اسٹوریج میں ایک پاکستانی نے بھاری اسلحہ رکھا ہے اور اسپتال کو کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اس شبہے میں اسپتال پر حملہ کردیا۔

حالیہ انکشافات سامنے آنے کے بعد ایم ایس ایف کی صدر Meinie Nicolai کا کہنا ہے کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا، اوباما ایڈمنسٹریشن اس حقیقت کو تسلیم کرے اور International Humanitarian Fact-Finding Commissionسے غیر جانبدار تحقیق کروائے۔

دوسری طرف ایم ایس ایف انٹرنیشنل کی صدرDr. Joanne Liu نے بھی خالی خولی معذرتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں، صرف قندوز میں ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں کام کرنے والی ایم ایس ایف کی ٹیموں کی حفاظت کے لیے بتایا جائے کہ کیا جنگ کے اصول بدل گئے ہیں؟

قندوز افغانستان میں ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈر کے ٹراما سینٹر کو تین اکتوبر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف اور مریضوں سمیت بائیس افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.