تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:44

اسپین: 80 افراد کی ہلاکت ، ٹرین 32 ٹن زیادہ وزنی تھی

جیو نیوز - بارسلونا.......شفقت علی رضا........ اسپین کے شہر’’ سانتیاگو کمپوستولا ‘‘میں 24 جولائی 2013 کو پٹری سے اترنے والی ’’آلبیا ٹرین ‘‘کے متعلق نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق یہ ٹرین اپنے اصل وزن سے 32 ٹن زیادہ وزنی تھی، جس کے باعث مڑتے ہوئے حد رفتار اور اپنے زائد وزن کے باعث پٹری سے اتر گئی۔

ٹرین کو اسپین کی تالگو اور بومباردیئر کمپنی نے تیار کیا تھا،ٹرین حادثہ میں 80 افراد جاں بحق اور 144 زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹرین میں بجلی پیدا کرنے والے 2 یونٹ لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے ٹرین کے وزن میں اضافہ ہو گیا تھا۔ وہیں تکنیکی غلطی کرتے ہوئے ایک جنریٹر کو انجن کے فوری بعد اور ایک جنریٹر کو ٹرین کے آخر میں لگایا گیا جس کے باعث ٹرین میں توانائی کے تین مراکز بن گئے تھے۔

ٹرین کمپنی ’’ رین فے ‘‘ کے حکام نے اس رپورٹ پر کسی بھی قسم کے تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے سے متعلق تمام ثبوت اور رپورٹس عدالت میں پیش کر دی گئی ہیں اور معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث وہ اس تحقیق پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ٹرین حادثے کے مقدمے کی سماعت کرنے والی سانتیاگو کی عدالت نے 80 افراد کی ہلاکت اور 144 افراد کے زخمی ہونے کا واحد مجرم ٹرین ڈرائیور کو قرار دیتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا تھا۔

بدھ کے روز سنائے جانے والے فیصلے کے خلاف متاثرین حادثہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت نے ایسے کئی ثبوتوں کو مسترد کر دیا تھا، جس سے ثابت ہوتا تھا کہ صرف ٹرین ڈرائیور ہی حادثہ کا سبب ہے جبکہ عدالت نے اس بات کو مدنظر رکھا تھا کہ جائے حادثہ کی جگہ پر مڑتے ہوئے ، ٹرین ڈرائیور ٹیلیفون پر ٹرین کے دوسرے عملہ کے ممبر سے بات کر رہا تھا اور اس موڑ پر ٹرین کو حد رفتار سے کہیں زائد 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا جس کے باعث ٹرین اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکی اور الٹ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.