16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:48
امریکا، برازیل اور اٹلی میں شدید بارشیں اور سیلاب
جیو نیوز - کیلی فورنیا........امریکا، برازیل اور اٹلی میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شدید بارشوں سے Hughes اور الزبتھ جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، سڑکیں، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں ،متعدد افراد گاڑیوں سمیت سیلابی پانی میں پھنس گئے۔
برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ریو Grande میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی ، سیکڑوں افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے، مختلف حادثا ت میں 3افراد ہلاک ہوئے۔
اٹلی کے جنوبی شہر Benevento میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب سے اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔