تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:48

سطح سمندرمیں اضافہ : امریکا کے400سے زائد شہروں کوخطرہ

جیو نیوز - لندن.......ایک نئی امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکا کے چار سو سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔

یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔نیشنل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگربڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے اقدامات نہ کیے گئے اور دوہزار پچاس تک مغربی انٹارٹیکا کی برف پگھل گئی تو بیس ملین آبادی کے چار سو چودہ امریکی شہرسمندرمیں ڈوب جائیں گے۔

تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیو آرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میں داخل ہو چکے ہیں ،جب کہ ریاست کیلی فورنیا،لوزیانااور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.