17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:33
سعودی عرب میں مسجد میں فائرنگ،ہلاکتیں5ہوگئیں
جیو نیوز - ریاض.....سعودی عرب میں مسجد میں فائرنگ سے 5افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعودی عرب کے مشرقی شہر سیحات میں پیش آیا ۔ مسلح شخص نے مسجد کے باہر سیکیورٹی پر تعینات مقامی رضاکاروں پر فائرنگ کردی ۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون سمیت 5افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرکےحملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔