تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:48

امریکا میں گردوغبار کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

جیو نیوز - نیویارک.......ریاست ایری زونا کےشہر فی نکس کا فضائی منظرمٹی کےطوفان کوشہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔چونسٹھ میل فی گھنٹہ رفتارسےچلنےوالی ہوا اورحدنظرکم ہونےکےسبب شہریوں کوشدیددشواری کا سامنارہا۔

ریاست کیلےفورنیاکوشدیدطوفانی بارش کاسامناہے۔جہاں سیکڑوں گاڑیاں شاہ راہوں پر پھنس گئیں۔پہاڑوں سےمٹی گرنےکےتودے گرنےکےسبب سڑکیں دلدل کامنظرپیش کررہی ہیں جن میں ٹرک بھی پھنسےہوئےہیں۔ویک اینڈپرایک ریاست سےدوسری ریاست جانیوالےگھرانےبھی موسم کےرحم وکرم پرآگئےہیں۔

کیلےفورنیامیں مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جمعرات سےجاری اس صورتحال نےمختلف شہروں میں ہزاروں افرادکومتاثرکیاہےجبکہ کئی کوشیلٹرزمیں پناہ لینےپر مجبورہوگئے۔سڑکیں صاف کرنےمیں کئی روزلگنےکااندیشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.