17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37
بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں خواتین اور کم سن بچیوں کےساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔دہلی میں ڈھائی سال اور پانچ سال کی دو بچیوں اور ریاست ہریانہ میں بیس سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
بھارت میں لڑکیاں،عورتیں،یہاں تک کہ بچیاںٍ بھی محفوظ نہیں ۔دلی میں گھر کے باہر کھیلتی ڈھائی سالہ بچی کو ملزمان نے اغوا کیااورزیادتی کے بعدجھاڑیوں میں پھینک دیا۔
ایک اور واقعے میں 5 سالہ بچی کو اسی کے رشتے دار دوافراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس دونوں واقعات میں اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔
زیادتی کا مزید ایک واقعہ پیش آیا ریاست ہریانہ کے شہر Gurgaon میں جہاں 20 سالہ لڑ کی سے اجتماعی زیادتی کی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعے میںملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
بھارت کے نیشنل کرائمز رکارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال بھارت میں زیادتی کے واقعات میں نو فیصد اضافہ ہوا اور تینتیس ہزار سات سو زائد ایسے واقعات رپورٹ کیےگئے۔