تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:43

بھارتی پنجاب میں ، سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ

جیو نیوز - ترن تارن.......بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے،جس کے خلاف سکھ برادری نے مظاہرہ کیا ۔

بھارتی ریاست پنجاب کے شمالی علاقے ترن تارن میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے،جہاں ایک خاتون کے مطابق اس نے گردوارے میں کتاب، گرنتھ صاحِب کے پھٹے ہوئے صفحات دیکھے۔

واقعہ کے خلاف تلواروں اور دوسرے ہتھیاروں سے مسلح سکھ سڑکوں پر نکل آئے اور کئی سڑکیں بلاک کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سے قبل کوٹک پورا شہر میں بھی سکھوں کی کتاب کی بے حرمتی کاواقعہ پیش آیا تھاجس کے خلاف بھی سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.