17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:4
امریکی ریاست ایری زونا میں گرد و غبار کا طوفان
جیو نیوز - ایری زونا.......امریکی ریاست ایری زونا میں گردو غبار کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ ریاست ایری زونا کے شہر فینکس میں گرد آلود ہوائوں نے متعدد علاقوں کو گھیر لیا اور شہر کی فضا دھندلا گئی۔
چونسٹھ میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اورحد نظر انتہائی کم ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے شہر میں تیز بارش اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔