تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:19

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس.......مقبوضہ علاقوں میں تازہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 5فلسطینی شہید ہوگئے، 17روز کے دوران اب تک 42فلسطینی شہری اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ، قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی پر پابندی اور فلسطینی سرزمین پر یہودیوں کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں ۔

فلسطین میں 17دن سے جاری مظاہروں اور اسرائیلی فوجوں کی پرتشدد کارروائیوں کی امریکی صدر اوباما اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.