تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:0

اسرائیلی فوج کی برھتی جارحیت، حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کردی

جیو نیوز - نیویارک........اسرائیلی فوج کی برھتی ہوئی جارحیت پر حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے لیڈر خالد مشعل نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مداخلت کی درخواست کردی۔ حماس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے اسرائیلی رویے کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کرادی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے شام کے بعد عراق میں بھی داعش کے خلاف کارروائی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ روسی نائب وزیر دفاع اناطولے انونوف کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے فوجی اور تکنیکی مدد کی درخواست کی تھی،اسی طرح عراق نے بھی داعش کے خلاف کارروائی کی درخواست کی توغورکریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.