تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

مقبوضہ کشمیر میں7 لاکھ بھارتی فوج مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، رپورٹ

جیو نیوز - سری نگر........ سری نگر کے ایک ہندو وکیل کارتک مور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں7 لاکھ بھارتی فوج مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، پچھلے 3 سال میں ایک ہزار 80 کشمیری ماورائے عدالت قتل ہوئے،172 اب بھی لاپتہ ہیں، ایسے جرائم میں بھارتی فوج اور پولیس کے 972 اہلکار ملوث پائے گئے ۔

کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشز کے زیر اہتمام سری نگر کے وکیل کارتک مور اور ایک سماجی رہنما خرم شہزاد کی رپورٹ اسلام آباد میں لانچ کی گئی۔ اس رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کی داستان رقم ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ تک فوج تعینات کررکھی ہے جو ظلم کی انتہا کیے ہوئے ہے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بغیر ثبوت کے دو کشمیریوں کو موت کی سزا سنائی جو انصاف کے منافی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، امید ہے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر ضرور حل ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.