تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی انتہا کو پہنچ گئی

جیو نیوز - امرتسر....... حافظ محمد نعمان....... بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی انتہا کو پہنچ چکی ہے، کھلم کھلا کسی کی جان لینا اور وہ بھی بلاخوف و خطر بھارت کی روایت بنتا جارہا ہے۔ بھارتی شہر امرتسر کی ایک فیکٹری میں ملازم کو کرکٹ کے بلے سے تشدد کا نشانہ بناکر مارڈالا گیا۔ واقعے کی وڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

رام سنگھ نامی مہاجر کے ہاتھ اور پائوں کو زنجیر میں جکڑ کر لٹکا دیا گیا جبکہ اس پر الزام تھا چوری کا۔ موقع پر کئی لوگ موجود تھے اور اپنے موبائل کیمروں سے واقعے کی فلم بنارہے تھے۔ بجائے اس کے کہ وہ رام سنگھ کو بچاتے کسی سے نے کچھ نہ کیا جبکہ ایک شخص کرکٹ کے بَلا ملازم پر ہر طرف سے برساتا رہا۔

رام سنگھ نامی نوجوان تکلیف سے چلاتا رہا اور تقریباً 34 منٹ تک تکلیف برداشت کرتا رہاجو بالآخر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر فیکٹری کے مالک نے رام سنگھ کو چوری کی سزا دینے کیلئے ایسا کروایا جبکہ اسے احساس نہیں تھا کہ ملازم جان سے چلاجائیگا۔

واضح رہے کہ بھارت کے شمال میں روزی کمانے کیلئے مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اکثر اوقات سننے کو ملتی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل لکھتا ہے کہ بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق یہ فلم ایک فیکٹری کی ہے جہاں رام سنگھ ملازم تھا جبکہ اس پر بلے کے وار کرنے والا مبینہ طور پر ’’جسپریت سنگھ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں چوری ہوئی جس کا الزام اس کے شوہر پر لگایا گیا اور چند لوگ انہیں دھمکانے ان کے گھر پہنچے۔ بھارتی اخبار کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز چند لوگ خان کوٹ میں واقع ان کے گھر پہنچے اور اس کے شوہر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے اس پر تشدد کیا اور بعد ازاں سڑک پر پھینک فرار ہوگئے۔

قریبی پولیس اسٹیشن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسٹر سنگھ اور 2 مزید نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق واقعے کی وڈیو میں دیگر افراد کو بھی پنجابی میں گالیاں دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.