تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

افغان فورسز سے جھڑپ میں 20طالبان ہلاک

جیو نیوز - کابل (جنگ نیوز)طالبان کے افغان فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں 30افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوںمیں20جنگجو اور 10 اہلکارشامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ300 جنگجوئوںکی جانب سے صوبہ ہلمند کے علاقے لشکر گاہ  کے نزدیک فورسز کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں 20جنگجو اور 10پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جنگجو 2پولیس اہلکار اور 2فوجیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 300جنگجوئوںنے چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا ،حکام نے تمام چیک پوسٹوں کا قبضہ واپس لینے کا  دعویٰ کیا ہے لیکن وقفے وقفے سے جھڑپوںکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر 6افغان چوکیاں تباہ اور 32 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.