19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:1
کولمبیا ؛ چھوٹا طیارہ شہر میں گر کر تباہ ، 5 افراد ہلاک، 6 زخمی
جیو نیوز - بگوٹا......کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ کولمبیا کے شہر بگوٹا میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ مقامی آبادی میں واقع ایک بیکری پر جاگرا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں طیارے میں سوار 4 افراد اور پائلٹ بھی شامل ہے ۔