19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:0
نائجیریا میں 2خواتین کےخود کش دھماکے،11 افراد ہلاک
جیو نیوز - یولہ.......نائجیریا میں 2خواتین بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکو حرام میں 2 خودکش خواتین حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے ۔