19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
پیرس :سانحہ کارسازکی آٹھویں برسی، پی پی کے تحت دو تقاریب
جیو نیوز - پیرس ......رضا چوہدری...... پیرس میں سانحہ کار ساز کی آٹھویں برسی کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام 2 تقریب منعقد کی گئیں ،پہلی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کے دفتر میں سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کے لیے دعامغفرت کی گئی۔
اس موقع پرقاری فاروق آحمد فاروقی نے کہا کہ یہ حملہ جمہوریت پر حملہ تھا ، جس میں قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کے باوجود محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھی اور اپنی جان تک کا نظرانہ پیش کردیا، جس کی بدولت آج بھی ملک میں جمہورئت قائم ہے۔
دوسری تقریب پیرس کے نواحی علاقہ میں بھی سانحہ کار ساز کے سلسلہ میںپیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری کامران یوسف گھمن کی طر ف سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی،اس دوران بے نظیر بھٹواور سانحہ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئےدعا کی گئی ،کارکنان کی بڑی تعداد نے تقریب میںشرکت کی۔
کامران یوسف گھمن نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ بی بی شہید اور بھٹو خاندان اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے ملک کی سلامتی کو قائم رکھا اور ڈاکٹر قدیر جیسے مایہ ناز سائنس دانوں کو اپنے ملک لائے،شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر تھے،تقریب کے اسٹیج سیکرٹری ملک منیر تھے اور ماسٹر مظفر جیالے اور عباسی نے بھی شرکت کی۔