20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:37
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی ذاتی ای میل اسکول طالبعلم نے ہیک کرلی
جیو نیوز - نیویارک.........سی آئی اےپوری دنیاکی جاسوسی کرتی ہےاوراسکے ڈائریکٹر جان برینن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کو مبینہ طورپر ایک ہائی سکول کے طالب علم نے ہیک کرلیاہے۔
مبینہ ہیکر نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ انھیں جان برینن کے کام سے متعلق دستاویزاورفون کالز کی فہرست بھی ملی ہیں جس میں سکیورٹی کلیئرنس کے لیے جان برینن کی درخواست بھی شامل ہے۔
سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم انھوں نے ای میل اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔
ہیکنگ کا دعویٰ کرنے والے نوجوان نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔تاہم نیویارک ٹائمز نے اس شخص کو ایسا ’ہائی سکول کا طالب علم‘ بتایا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی پر نالاں ہے۔