تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

ریو ڈی جنیرو میں مشتبہ گیس دھماکے میں آٹھ افراد زخمی

جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو.......برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مشتبہ گیس دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ درجنوں عمارتیں گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے شمال میں واقع صنعتی علاقے میں صبح سویرے زور دار دھماکا ہوا ۔جس میں ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے انچاس عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ جن میں سے چودہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس دھماکے سے متعلق ہوٹل میں غیر قانونی گیس کنستر کی موجودگی کی اطلاعات کی تحقیقات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.