تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

شام کے بحران میں ایران کا کردار فوجی ہے،سعودی وزیرخارجہ

جیو نیوز - ریاض ........سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے بحران میں ایران کا کردار فوجی ہے، اس لیے وہ شام میں امن کوششوں کا حصہ نہیں بن سکتا ۔

ریاض میں جرمن ہم منصب فرینک والٹر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام میں صدر بشارالاسد کا کوئی مستقبل نہیں، ملک میں قیام امن کے لیے انہیں اقتدار چھوڑنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران بشارالاسد کی حکومت کو کی حمایت اور انہیں ہتھیار کی فراہمی کا سلسلہ بند کرے تو شام کے بحران کے حل میں ایران کا کوئی کردار ہوسکتا ہے۔لیکن موجودہ وقت میں ایران شام میں عرب سرزمین پر ایک قابض قوت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.