تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:49

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنما یسین ملک،ساتھیوں سمیت حراست میں

جیو نیوز - سری نگر......مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یسین ملک اور ان کے ساتھیوں کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

لبریشن فرنٹ کے سربراہ یسین ملک اور ان کے ساتھیوں کو سری نگر سے واپسی پر تشدد کا نشانہ بنا کر حراست میں لے لیاگیا۔جہاں وہ ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے ٹرک ڈرائیور کے خاندان سے تعزیت کے لئے گئے تھے۔

جس کے بعد مقبوضہ وادی کے علاقے Batengoo میں مظاہرے شروع ہو گئے اور نوجوانوں نےبھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے،جسے روکنے کیلئے بھارتی پولیس نےکشمیریوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.