تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:33

بھارتی وزارت داخلہ کا وزیراعلیٰ ہریانہ کو رسمی نوٹس

جیو نیوز - نئی دلی.......نچلی ذات کے ہندو بہن بھائیوں کو لگائی گئی آگ کی تپش بھارتی وزارت داخلہ نے محسوس کی ہو یا نہیں لیکن بظاہر نوٹس ضرور لے لیا ہے ۔

جی ہاں ہریانہ میں اونچی ذات کے ہندوئوں کے ہاتھوں جلائے گئے دو دلت بہن بھائیوں کی خبر بھارتی وزارت داخلہ تک بھی پہنچ ہی گئی ، وزات کی جانب سے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، جس میں ان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ ساتھ ہی رسمی انداز میں ہدایت کی گئی کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہییں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.