20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:45
شام میں روسی فضائی کارروائی، 45 افراد جاں بحق
جیو نیوز - دمشق.......شام میں روسی فضائی کارروائی میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شام کے شمالی صوبے لاتاکیہ میں روسی فوج کی تازہ کارروائی میں 45 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ ان میں باغیوں کا کمانڈربھی شامل ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق فضائی کارروائی میں کئی عام شہری بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔