21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:5
شام کے صدر بشارالاسد کی روسی ہم منصب سے ملاقات
جیو نیوز - ماسکو.......شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی اور شام میں حکومت مخالف گروپوں کے خلاف روسی افواج کی کارروائیوں کی دل کھول کر تعریف کی۔
شام کے صدر بشارالاسد ملک میں جاری خانہ جنگی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روس پہنچے ۔ بشارالاسد نے ملاقات میں روس کی جانب سے شام کی عملی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر روس ان کی مدد کو نہ آتا تو دہشت گردی خطے کے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی تھی۔ صدر پیوٹن نے شامی صدر کو بتایا کہ روس ،شام میں سیاسی عمل میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔