22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:20
ایکوڈور میں جنیاتی تحقیق ، کچھووں کی نئی نسل دریافت
جیو نیوز - کیوٹو......ایکوڈور میں جنیاتی تحقیق کے ذریعے سائنسدانوں نے کچھووں کی نئی نسل دریافت کر لی ہے۔ایکوڈور کے جزیرے سانتا کروز ،Santa Cruz ، میں اس نسل کے دو ہزار سے زائد کچھوے پائے جاتے ہیں۔ لیکن سائنسدانوں کو نئی نوع کے کچھووں کا پتا اس وقت چلا جب انہوں نے ڈھائی سو کچھووں پر مشتمل گروپ کا جنیاتی ڈیٹا کے ذریعے تجزیہ کیا۔
سائنسدانوں نے نئی نسل کے ان کچھوے کا الگ نام بھی رکھا ہے جو نہ صرف جینتاتی طور پر مختلف ہیں بلکہ وزن اور شکل و شباحت میں بھی عام کچھووں سے الگ ہیں۔ سائنسدان طویل عرصے سے ان تمام کچھووں کو ایک ہی نسل کے تصور کرتے رہے تھے۔