22 اکتوبر 2015
  وقت اشاعت: 11:47
 
 
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کا خاتون پر تشدد 
 
جیو نیوز - نئی دہلی ......بھارت کی مودی سرکارمیں کوئی محفوظ نہیں،اقلیتوں کے افراد کوقتل کرنےکےپہ درپہ واقعات کےبعد اب بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کے خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
بھارت میں بی جے پی حکومت کے بعد آئے روز دھمکیوں، تشدد اور غیر مہذبانہ رویے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ان خبروں سے بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح ہورہا ہے۔
حال ہی میں بی جے پی کی ایک رہنما نوین یادو کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہوا نظر آرہا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ خاتون اور بی جے پی رہنما نوین یادیو میں تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ، خاتون کے آگے بڑھنے پر نوین یادیو نے چھوٹتے ہی اسے یوں زور دار دھکا دیا جیسے مدمقابل کوئی پہلوان ہو۔متاثرہ خاتون نے بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔