تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

کتا بھی گاڑی کے نیچے آ جائے تو افسوس ہوتا ہے، نریندر مودی

جیو نیوز - نئی دلی....... بھارت کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کتا بھی گاڑی کے نیچے آجائے تو افسوس ہوتا ہے۔

آج بھارت کے سابق آرمی چیف اور وزیر مملکت امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے دلت واقعے پرچنگاری بھڑکا تے ہوئے بیان دیا تھا کہ دلت واقعہ مرکزی حکومت کی نہیں ریاستی حکومت کی ناکامی ہے،اگر کوئی کتے کو پتھر مارے تواس کی ذمےدارحکومت نہیں ۔

واضح رہے کہ فرید آباد میں دو روز قبل دلت خاندان کے گھر کو اونچی ذات کے افراد نے آگ لگادی تھی۔ واقعے میں 2 معصوم بچے جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.