22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:5
ضرب عضب سے امن وامان کی صورتحال بہترہوئی، گلفام حسین ہاشمی
جیو نیوز - پیرس … رضا چوہدری…معروف ذاکر اوراسکالر گلفام حسین ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں جاری ضرب عضب سے ملک میں امن امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کیلئے ان کا یہ کردار ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں امامیہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔