22 اکتوبر 2015
  وقت اشاعت: 20:5
 
چھوٹے چھوٹے واقعات سے فرق نہیں پڑتا، سربراہ آر ایس ایس
 
جیو نیوز - نئی دلی.......بچے زندہ جلا دیے جائیں یا مسلمان کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں مار ڈالا جائے، بھارتی رہنمائوں کے نزدیک اس سے بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 
بھارت کے ایک اور رہنما کو یہ واقعات بڑے نہیں لگتے،ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت لائے ہیں انوکھی منطق، بھرے مجمع کے سامنے دعویٰ کیا کہ دو سال پہلے بھارت میں مایوسی کا راج تھا، لیکن آج امیدیں جاگ اٹھی ہیں، بھارت کا تشخص دنیا میں بہتر ہو رہا ہے۔ 
کسی نے یاد دلایا موصوف کہ اقلیتوں کا ہے برا حال،نہ جان سلامت ہے نہ مال، بولے بھارت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔