23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:32
جنوبی افریقہ میں طلبہ فیسوں میں اضافے کیخلاف سڑکوں پرآگئے
جیو نیوز - پریٹوریا.......جنوبی افریقا میں ہزاروں طلبا فیسوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔
دارالحکومت پریٹوریا میں ہزاروں سیاہ فام طلبا سڑکوں پر آگئے، پراحتجاج نعرے لگاتے طلبا نے صدر جیکب زوما کے صدارتی دفتر کی طرف مارچ کیا اور دفتر کے اطراف کا حفاظتی جنگلا توڑ دیا اور جلائو گھیرائو بھی کیا۔
احتجاجی طلبا کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ سیاہ فام طلبا سے زیادتی ہے، سفید فام طلبا کے برعکس سیاہ فام طلبا کے لیے فیسوں میں اضافہ ان کی جیب پر بوجھ ہے۔