تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:32

یونان میں سیلاب سے تباہی، ایک شخص ہلاک

جیو نیوز - ایتھنز.......یونان کے مغربی علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے اپنی راہ میں آنے والی ہر شے ملیا میٹ کردی ۔

یونان کے مغربی علاقے ورداس Vardas، دارالحکومت ایتھنز اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔

سیلابی پانی گاڑیوں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے گیاجبکہ ایک تین منزلہ خالی عمارت بھی گرگئی ۔ گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.