تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:16

کشمیری مسلمان ٹرک ڈرائیور کی فاتحہ خوانی کیلئے ڈٹ گئے

جیو نیوز - سری نگر....... کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ گئے، ہندو اکثریتی علاقے میں قتل کیے گئے مسلمان ٹرک ڈرائیور کی اجتماعی فاتحہ خوانی کرانے کے لیے پُرعزم ہوگئے۔ کٹھ پتلی ریاستی حکومت نے سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ۔

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کےشہر سری نگر میں آج بھارتی حکام نے انتہائی سختی کر رکھی ہے ، شہروں اور گلیوں میں سناٹوں کا راج ہے اور اس سختی کی وجہ یہ ہے کہ آج کل جماعتی حریت کانفرنس نے ، گزشتہ دنوں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے ٹرک ڈرائیور کی فاتحہ خوانی کے لیے اجلاس طلب کر رکھا تھا۔

مسلمان اس اجلاس میں شرکت کے لیے نہ پہنچ پائیں اس ارادے سے سری نگر میں سڑکوں پر بھارتی فورسز موجود رہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں ٹرک ڈرائیور کو ہندو انتہا پسندوں نے گائے منتقل کرنے کے شبہے میں تشدد کا نشانہ بناکر جان سے ہی مار ڈالا تھا ، بھارت میں اس کے علاوہ بھی گائے کا گوشت رکھنے کے شبہے میں جنونی ہندوئوں نے ایک مسلمان کی جان لے لی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.