تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:16

بڑے دیشوں میں چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، بھارتی وزیر داخلہ

جیو نیوز - نئی دلی....... وزیراعظم مودی منہ پھٹ، وزیر اس سے بھی دو قدم آگے،نچلی ذات کے ہندوئوں کو کتا کہیں یا بلا، وزیر کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں۔ بی جے پی سرکار وی کے سنگھ پر اپنا ہاتھ ہٹانے کو تیار نہیں۔

جی ہاں ہر طرف سے ہو رہی ہے خوب لعن طعن لیکن وی کے سنگھ بالکل نہیں پریشان، اس کا اشارہ دے دیا بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے،یہ مانا کہ دلتوں کو کتے سے نہیں ملانا چاہیے تھا، لیکن یہ بھی اشارہ دے دیا کہ وی کے سنگھ کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کے نزدیک بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔وی کے سنگھ کی کرسی کو خطرہ ہو نہ ہو لیکن بہار میں حکمراں جماعت سخت خطرے میں ہے۔

سروے بتا رہے ہیں کہ بہار میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی مقبولیت کا گراف دھڑام سے نیچے گرا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق کوئی مانے یا نہ مانے وی کے سنگھ کا بیان مودی سرکار کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.