23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:32
افغانستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، 6 ہلاک
جیو نیوز - کابل.......افغانستان کے سرحدی علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 6 مبینہ ارکان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
افغان سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے سے نازیان کے علاقے بان در میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر ایک میزائل فائر کیا گیا ۔ حملے میں ٹھکانہ تباہ ہوگیا ۔ ملبے سے داعش کے 6 مبینہ ارکان کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔