24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:36
نائیجیریا، مسجد میں 2 خودکش دھماکے،28 افرادجاں بحق
جیو نیوز - مایدوغوری.........نائیجریا کے جنوب مشرقی علاقے مایدوغوری میں مسجد میں 2خودکش حملوں میں 28افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہو گئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے علی الصبح 5بجے ریاست بورنو میں مسجد کو نشانہ بنایا، جس وقت حملہ کیا گیا جب نمازی نماز فجر کےلیے جمع ہورہے تھے، حملے کے بعد ہر طرف خون اور لاشیں بکھر گئیں۔
ریاست یولے میںبھی مسجد میںبم دھماکے کی اطلاعات ہیں، ریسکیوورکرز کا کہنا ہے کہا کہ حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب بوکوحرام نے نائیجریا کے ہمسائے ملک کیمرون کے قصبے پر قبضہ کر لیا ہے ،سیکورٹی حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم نے مقامی قصبے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔