24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:43
ترکی: داعش کیلئے بھرتیوںکا الزام، 2افراد گرفتار
جیو نیوز - انقرہ...........ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے لیے بھرتیاں کرنے کے الزام میں 2 مبینہ افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
حکام کے مطابق ترک پولیس نےداعش کے 12 افراد کو گرفتار کیا، جن میں جنگجو بھرتی کرنے والے دو اہم افراد بھی شامل ہیں۔ترکی کی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد چیچنیا اور داغستان سے جنگجوؤں کوبھرتی کرتے تھے۔a
ان میں داعش کے ایک کمانڈر کا نام محمد الحک بتایا گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے استنبول کی عدالت نے وارنٹ جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ محمد الحک چیچنیا سے لوگوں کو بھرتی کرنے والے گروپ کی قیادت کرتا تھا۔
سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق محمد کے گھر پر چھاپے کے دوران اُنھیں لیزر آلات، 3دوربینیں اور ایک ٹیلی اسکوپ بھی برآمد ہوئیں۔