تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47

دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

جیو نیوز - نیویارک......دنیا بھرمیں اقوام متحدہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا، اس وقت پاک فوج کے 7500جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کئی سال تک سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والا ملک ہے ۔

پاکستا ن اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار فوجی دستے اقوام متحدہ مشنز پر بھیج چکا ہے ۔ یہ فوجی دستے تئیس ممالک میں اکتالیس امن مشنز پر کام کر چکے ہیں اس وقت پاک فوج کے 7500جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 144جوان اور افسران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.