24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
یونان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال
جیو نیوز - ایتھنز ........یونان کے جنوبی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے،گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
دارالحکومت ایتھنز کے جنوبی جزیرے ہائیڈرا میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔