24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:43
پینٹاگون کا ایف 35 لڑاکا طیاروں میں خامی کا اعتراف
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بلآخرتسلیم کرلیا ہے کہ اس کے ایف 35 لڑاکا طیاروں میں ایسی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے کسی حادثے کی صورت میں پائلٹ کے بحفاظت باہر نکلنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
پینٹاگون نے یہ اعتراف ایف 35 جنگی طیاروں کے حال ہی میں کیے جانے والے ٹیسٹوں کے بعد کیا ہے۔ چار سال پہلے بھی یہ بات سامنے آئی تھی مگر پینٹاگون نے چار سو ارب ڈالر کا یہ منصوبہ ترک نہیں کیا تھا۔
اس وقت پینٹاگون کے اسلحہ ٹیسٹنگ شعبے کے سربراہ مائیکل گلمور نے کہا تھا کہ ان طیاروں پر ہوابازوں کو تربیت دینے سے پہلے طیاروں کے ایجیکشن ejection سسٹم کا ٹیسٹ کر لیا جائے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
حکام نے اب 136 پائونڈ سے کم وزن کے پائلٹوں کو یہ طیارہ اڑانے سے منع کر دیا ہے کیونکہ کم وزن پائلٹوں کے لیے خطرات زیادہ ہیں۔