24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:31
میکسیکو، امریکا، یونان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی
جیو نیوز - میکسیکو.......میکسیکو، ٹیکساس اور یونان میں سمندری طوفان اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔
بحر الکاہل میں اٹھنے والا سمندری طوفان "پٹریشیا" 300 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں سے سائن بورڈز زمیں بوس ہوگئے، تین ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہوائی اڈے اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔
طوفان پٹریشیا کے زیر اثر امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں سے متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں اورسیکڑوں پروازیں معطل کردی گئیں۔
ادھر جنوبی یونان میں بھی شدید بارشوں کے باعث جزیرے کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث چیزیں بھی پانی کے ساتھ بہہ کر آ رہی ہیں۔