25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:26
نئی دلی:تھیٹرمیں شیوسیناکےکارکنوں کی غنڈا گردی
جیو نیوز - نئی دہلی.....پاکستان دشمنی میں اندھے شیو سینا کے انتہاپسند ہندو اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئے۔نئی دہلی میں پاکستانی تھیٹر فنکاروں کو پرفارمنس سے روکنے کی کوشش کی، تھیٹرکے اندر گھس کر اسٹیج پر توڑ پھوڑ کی اور انتظامیہ کو دھمکیاں دیں تاہم انتظامیہ بھی ڈٹ گئی اور شیو سینا کے غنڈوں کو بھگادیا۔
جب سے بی جے پی حکومت میں آئی ہے شاید اس کی بغل بچہ شیوسینا کے پاس کوئی کام دھندا نہیں رہا۔اسی لیے اس کے فارغ الذہن کارکنوں نے ہر جگہ پاکستان دشمنی کے نام پر تشدد اور دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔
حال ہی میں نئی دہلی کے قریب گڑ گاؤں میں ایک پاکستانی تھیٹر گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ شیوسینا کے غنڈے آپہنچے ۔ پاکستان مخالف نعرے لگائے اور تھیٹر رکوانے کی کوشش کی۔ تاہم انتظامیہ نے انہیں گھاس نہ ڈالی اور بھگادیا۔شیو سینا کی اس حرکت پر شرکا نے بھی انہیں لعن طعن کی ۔
پاکستان دشمنی میں اندھی شیوسینا کی ان شر انگیزیوں سے پاکستان کا کچھ نہیں بگڑنا،جگ ہنسائی،بھارت کی ہی ہونی ہے۔