25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:42
ریاض:جان کیری کی شاہ سلمان سے ملاقات
جیو نیوز - ریاض......امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع اور شام کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جان کیری اردن سے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ۔
اردن میں انہوں نے شاہ عبداللہ اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے فلسطین میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ریاض میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت اور خطے میں کشیدگی کے علاوہ شام کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔