25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:15
اوکلاہوما سٹی: کار کی زد میں آ کر 3 افراد ہلاک، 34 زخمی
جیو نیوز - نیویارک.....امریکی ریاست اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ پر کار چڑھ دوڑی،3 افراد ہلاک،34زخمی ہوگئے، خاتون کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی شہراسٹل واٹرمیں اوکلاہوما اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے ہوم کمنگ پریڈ منعقد کی جارہی تھی۔
حکام کے مطابق ایک تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو کر پریڈ کے شرکا پر چڑھ گئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، کار چلانے والی خاتون ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔