تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:3

عراق پرحملہ غلطی اورجنگی جرم تھا،شرمندہ ہوں،ٹونی بلیئر

جیو نیوز - لندن.....برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے بالآخر 12 سال بعد عراق جنگ میں شامل ہونے کی غلطی کا اعتراف کرلیا ، کہا کہ عراق پر حملہ ایک جنگی جرم تھا۔

ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ امریکی صدر جارج بش کے ہمراہ عراق جنگ کا حصہ بنے، انہوں نے عراق پر حملے کو جنگی جرم بھی قرار دیا ۔

ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر معافی مانگتے ہیں کہ عراق کے حوالے سے جو انٹیلی جنس معلومات دی گئی تھیں وہ غلط تھیں، اور انہیں اس بات پر بھی افسوس ہے کہ عراق پر حملے اور وہاں صدام حکومت ختم کرنے کی منصوبہ بندی میں غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ عراق جنگ کی وجہ سے شدت پسند تنظیم داعش وجود میں آئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے قیام میں وہ بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.