تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:48

کشمیریوں کا اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے سامنے احتجاج

جیو نیوز - نیویارک.....نیویارک میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرکا ءنے بھارتی تسلط کےخلاف نعرے لگائے اورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور بھارتی فوج کشمیری مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

بھارتی مشن کے سامنے احتجاج میں مظاہرین نے بھارت سے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حل کرنے کامطالبہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.