تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس ......مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسلمانوں پر مزید حملے کیے ہیںجبکہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید ہوگئی۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی نے اس وقت ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جب وہ زیتون کی فصل کاٹ رہا تھا ،انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی دہشتگرد کارروائی کا شکا ر20سالہ فلسطینی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نوجوان کو 5مرتبہ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اردن اور اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے علاقے میں کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.