26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
پولینڈ انتخابات:اپوزیشن پارٹی جسٹس اینڈ لاء کی کامیابی کا دعویٰ
جیو نیوز - وارسا......پولینڈ کی اپوزیشن پارٹی جسٹس اینڈ لاء نے گزشتہ روز منعقد ہوئے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کر دیا ہے۔
پولینڈانتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق یاروسلاف کاچنسکی کی رہنمائی میں یہ پارٹی اڑتیس فیصد ووٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اگر ان نتائج کی تصدیق ہو جاتی ہے تو کاچنسکی کو حکومت سازی کے لیے کسی دوسری سیاسی جماعت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مقامی میڈیا نے غیرسرکاری نتائج کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکمران پارٹی سول پلیٹ فارم کو 23.4 فیصد ووٹ ملے ہیں۔