تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:49

ترک سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں تصادم ،2 پولیس اہلکار ہلاک

جیو نیوز - انقرہ.......ترک سکیورٹی فورسز اور جہادیوں کے مابین ہوئے ایک تازہ تصادم میں دو پولیس اہل کار جب کہ داعش کے چار شدت پسند مارے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپ آج صبح جنوب مشرقی شہر دیاربکر کے ایک ضلع میں اس وقت ہوئی، جب سکیورٹی اہل کاروں نے ایک گھر پر چھاپا مارا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے اس گھر پر چھاپا مارا گیا تو جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

ترک حکومت نے اس کرد اکثریتی علاقے میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.