26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:56
دنیا بھر میں گزشتہ25سالوںمیںآنیوالے خطرناک زلزلے
جیو نیوز - کراچی......انڈونیشیا ہو یا ہیٹی، چین ہو یا ایران گزشتہ 25 سال میں زلزلوں نے لاکھوں زندگیاں نگل لیں ۔
12 جنوری 2010 کو وسطی امریکا کے ملک ہیٹی میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی کی نئی تاریخ رقم کردی۔ 7 شدت کے زلزلے سے 3 لاکھ 16 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔
26 دسمبر 2004 کو انڈونیشیا کے سمندر میں آنے والے 9 اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے خوفناک سونامی پیدا کیا جس نے کئی ملکوں کو لپیٹ میں لیااس آفت نے 2 لاکھ 25 ہزار افراد کی زندگیاں نگلیں ۔
12 مئی 2008 کو چین کے صوبے سیچوان میں زمین نے کروٹ لی تو 87 ہزار افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔
08 اکتوبر 2005 کو پاکستان کی تاریخ کا خوفناک ترین زلزلہ آیا۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے تقریبا 80 ہزار افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔
20 جون 1990 کو ایران میں آنے والے 7اعشاریہ 4 اعشاریہ شدت کے زلزلے سے 50 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔
26 دسمبر 2003 کو جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 31 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔11 مارچ 2011 کو جاپان میں آنے والے 9 اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے نے 21ہزار افراد کی جان لی۔
26 جنوری 2001 کو بھارتی ریاست گجرات کی زمین شدید زلزلے سے لرز اٹھی، 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے نے 20 ہزار افراد کو زندگی سے محروم کردیا اور سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔25 اپریل 2015 کو نیپال میں 7.8 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی۔۔ زلزلے میں تقریبا 9 ہزار افراد ہلاک اور 21 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
17 اگست 1999 کو ترکی نے بھی اس قدرتی آفت کا سامنا کیا۔ 7اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ آیا تو 17 ہزار افراد کی اموات اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔