تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

صدربشارالاسد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانےکو تیار

جیو نیوز - دمشق.......روسی پارلیمان کے ایک رکن نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد نئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور وہ بہ ذات خود بھی صدارتی امیدوار ہوں گے۔

برطانو نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روزروسی پارلیمان کے رکن الیگزینڈر یوشینکو نے دمشق میں بشارالاسد سے ملاقات کی۔انھوں نے کہا کہ شامی صدر انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور ان میں شام کو خوش حال دیکھنے کی خواہاں تمام سیاسی قوتیں حصہ لے سکتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بشارالاسد کا کہنا تھاکہ وہ ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں،بشرطیکہ لوگ اس کے خلاف نہ ہوں۔تاہم بشارالاسد نے اس کے لیے یہ شرط عاید کی ہے کہ اگر شام کو دولت اسلامیہ کے جہادیوں سے آزاد کرادیا جائے تو وہ آئینی اصلاحات پر بات چیت اور ان کے بعد انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہوں گے۔

یوشینکو کی زبانی بشارالاسد کے اس نئے اعلان سے مغرب کے حمایت یافتہ اعتدال پسند باغی گروپ اور امریکا اور اس کے اتحادی سخت ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں کیونکہ ان کا یہ موقف رہا ہے کہ بشارالاسد کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اب شام میں انتخابات کی تیاری کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روس جہادیوں اور بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے محب وطن باغیوں کو فضائی مدد دینے کو تیار ہے۔ان کا یہ بیان روس کے شام سے متعلق مقف میں نمایاں تبدیلی کا عکاس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.